توہینِ رسالت پر سزائے موت کیخلاف برطانوی اپیل

شائع January 31, 2014
برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ انہیں اصغر کے بارے میں "گہری تشویش" ہے۔ دو ہزار دس میں انہیں شزوفرینیا (پاگل پن) کی بیماری تشخیص کی گئی تھی۔ فائل فوٹو۔۔۔۔
برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ انہیں اصغر کے بارے میں "گہری تشویش" ہے۔ دو ہزار دس میں انہیں شزوفرینیا (پاگل پن) کی بیماری تشخیص کی گئی تھی۔ فائل فوٹو۔۔۔۔

اسلام آباد: پاکستان میں توہین رسالت پر موت کی سزا پانے والے پینسٹھ سالہ پاکستانی نژاد برطانوی شہری کے وکلاء نے جمعہ کو سزا کے خلاف اپیل دائر کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت ان کی ذہنی بیماری سے متعلق ' کافی' ثبوت پر غور کرنے میں ناکام رہی ہے۔

پاکستانی اور برطانوی شہریت کے حامل محمد اصغر کو راولپنڈی کی ایک عدالت نے موت کی سزا سنائی تھی انہوں نے پچھلے ہفتے لکھے گئے اپنے خطوط میں خود کو اسلام کا ایک پیغمبر ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔

برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ انہیں اصغر کے بارے میں "گہری تشویش" ہے۔ دو ہزار دس میں انہیں شزوفرینیا (پاگل پن) کی بیماری تشخیص کی گئی تھی۔

ڈیوڈ نے کہا پاکستانی حکام کے ساتھ یہ معاملہ اٹھایا گیا ہے۔

اصغر کے وکیل نے کہا ہے کہ جمعے کے روز لاہور ہائی کورٹ میں جرم اور سزائے موت کیخلاف درخواست دائر کی گئی ہے۔

وکیل نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت نے قانون کے مطابق ذہنی بیماری میں مبتلا ملزم کو ضروری تحفظ مہیا نہیں کیا گیا ہے۔

اپیل میں مزید کہا گیا ہے کہ برطانیہ سے ملزم کے ذہنی عارضے سے متعلق بہت ذیادہ معلومات فراہم کرنے اور عدالت سے بار بار رجوع کرنے کے باوجود بھی عدالت نے ان پر خاطر خواہ توجہ نہیں دی ہے۔

وکیل نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کیونکہ پاکستان میں توہین رسالت کے مقدمات کا دفاع کرنے والے وکیلوں کو انتقامی حملوں کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

توہین رسالت پاکستان میں ایک انتہائی حساس مسئلہ ہے۔

پاکستان میں توہین رسالت کے سخت قوانین پر انسانی حقوق کی تنظیوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے ان کا کہنا ہے ان قوانین کو کئی مرتبہ ذاتی مفادات کے لئے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔

اصغر کے خاندان نے کہا ہے کہ ان کے خلاف الزامات ان کے ایک کرایہ دار کے ساتھ جائیداد کا تنازعہ ہے اور یہی اس مقدمے کی وجہ بھی ہے ۔

کارٹون

کارٹون : 27 جون 2025
کارٹون : 26 جون 2025