کراچی میں فائرنگ سے چار پولیس اہلکار قتل
کراچی: کراچی میں شام گئے نامعلوم موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں کی فائرنگ سے چار پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ ابراہیم حیدری میں پیش آیا۔
ایک پولیس افسر منیر شیخ نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ حملہ آور موٹرسائیکلوں پر آئے تھے اور انہوں نے پولیس پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔
' چاروں پولیس اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے،' شیخ نے بتایا۔
اب تک کسی بھی گروہ نے اس واقعے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔
دوسری جانب بلدیہ ٹاؤن میں ایک پولیس مقابلہ ہوا جس میں میبنہ طور پر دو ٹارگٹ کلر ہلاک ہوگئے ہیں۔
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں نئے سال کی آمد کےساتھ ہی پولیس اہلکاروں اور قانون نافذ کرنے والے افراد کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اب تک فائرنگ اور بم حملوں میں پولیس اور رینجرز اہلکاروں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔