ٹنڈولکر اعلٰی سویلین ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی
نئی دہلی: ریٹائرڈ لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر کو منگل کے روز ہندوستان کے اعلٰی سویلین ایوارڈ بھارت رتنا، سے نوازا گیا۔ وہ ہندوستان کے پہلے کھلاڑی ہیں جنہیں یہ اعزاز دیا گیا ہے۔
صدر پرناب مکھر جی نے چالیس سال سے بھی کم ٹنڈولکر کو صدارتی محل میں تقریب کے دوران ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں انہیں ایوارڈ دیا اور لوگوں نے پرشور انداز میں انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔
ٹنڈولکر نے نومبر میں کھیل سے ریٹائر ہونے کا اعلان کیا تھا۔ انہیں اپنے چوبیس سالہ کیریئر کے دوران ایک روزہ میچوں اور ٹیسٹ میچوں میں سب سے زیادہ اسکور کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے حفظان صحت سے متعلق سماجی خدمات کو فروغ دینا شروع کر دیا ہے اور انہیں ہندوستان پارلیمنٹ کے ایوان بالا کا رکن نامزد کیا گیا تھا، جبکہ خیال کیا جارہا ہے کہ ایک دن وہ سیاست میں فعال کردار ادا کریں گے۔
دو ہزار آٹھ میں انہیں ہندوستان کا دوسرا اعلٰی ترین ایوارڈ پدما ویبھوشن سے نوازا گیا تھا۔
منگل کے روز تقریب میں انہوں نے کیمرہ فلش کی روشنیوں اور لوگوں کی زوردار تالیوں میں صدر سے ایواڈ وصول کیا۔
وزیر اعظم کے سائنسی ایڈوائزری کونسل کے سربراہ اناسی سالہ سی این آر، راؤ کو بھی سائنس کے میدان میں ان کی خدمات پر بھارت رتنا ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔