کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں گھر کے باہر نصب بم ناکارہ بنادیا گیا

07 فروری 2014
رینجرز نے شہر کے علاقے سہراب گوٹھ میں واقع حسن نعمان کالونی سمیت اطراف کی آبادیوں میں ٹارگیٹڈ آپریشن کر کے متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
رینجرز نے شہر کے علاقے سہراب گوٹھ میں واقع حسن نعمان کالونی سمیت اطراف کی آبادیوں میں ٹارگیٹڈ آپریشن کر کے متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

کراچی: پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں آج جمعہ کی صبح سیاسی جماعت عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی) کے مقامی رہنما حیات بونیری کے گھر کے باہر سے برآمد ہونے والا بم ناکارہ بنادیا گیا۔

بم ڈسپوزل یونٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ 2 کلو وزنی یہ بم نامعلوم شخص کی جانب سے نصب کیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقامی لوگوں نے بم ڈسپوزل کے عملے کو اطلاع دی، جس پر اس بم کو ناکارہ بنایا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ بم نامعلوم شخص کی جانب سے نصب کیا گیا تھا۔

واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو کلیئر قرار دیتے ہوئے تفتیش کے لیے بم ڈسپوزل کے عملے کو طلب کرلیا۔

کراچی ٹارگیٹڈ آپریشن:۔

اس ہی دوران جمعہ کو رینجرز نے شہر کے علاقے سہراب گوٹھ میں واقع حسن نعمان کالونی سمیت اطراف کی آبادیوں میں ٹارگیٹڈ آپریشن کر کے متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جس کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئی ہے۔

آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے بند کرکے گھر گھرتلاشی بھی لی گئی۔

رینجزر حکام کا کہنا تھا کہ گرفتار افراد میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے مشتبہ افراد بھی شامل ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں