ہندوستان: کشتی الٹنے سے 29 افراد ہلاک

شائع February 10, 2014
۔—فائل فوٹو۔
۔—فائل فوٹو۔

نئی دہلی: گنجائش سے زیادہ بھری ہوئی ایک کشتی مشرقی ہندوستان میں ڈوب گئی جسکے نتیجے میں 29 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

سینئر افسران کے مطابق ریسکیو اہلکاروں ہیلی کاپٹروں کی مدد سے اب تک درجنوں افراد کو پانی میں سے نکال چکے ہیں۔ یہ کشتی اتوار کو ریاست اوڑیسہ ڈوبی تھی جس میں تقریباً 100 مسافر سوار تھے۔

اسپیشل ریلیف کمشنر پی کے موہاپترا نے اے ایف پی کو بتایا کہ ہم نے 29 لاشیں برآمد کرلی ہیں تاہم تلاش کا کام جاری رہے گا کیوں کہ تین مزید افراد گمشدہ ہیں۔

حادثے میں زندہ بچ جانے والے اور عینی شاہدین نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ کشتی ایک پکنک اسپاٹ سے واپس آرہی تھی تاہم راستے میں کشی خراب ہوجانے کے بعد اس میں پانی بھرنا شروع ہوگیا جس سے افراتفری مچ گئی۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق کشتی میں جیسے ہی کشتی میں پانی بھرنا شروع ہوا تو لوگوں نے کشتی سے جھلانگ لگانا شروع کردی جس کی وجہ سے یہ توازن برقرار نہ رکھ سکی اور الٹ گئی۔

ہندوستان میں کشٹی ڈوبنے کے واقعات ہوتے رہتے ہیں جس کی وجہ اوور لوڈنگ، لائف جیکٹس کا نہ ہونا، اور خستہ حال کشتیاں ہیں۔

گزشتہ ماہ اکیس افراد اس وقت ہلاک ہوگئے جب ایک ساحتی کشتی اندمن جزیرے کے قریب ڈوب گئی۔

کارٹون

کارٹون : 27 جون 2025
کارٹون : 26 جون 2025