پشاور میں فائرنگ، امریکی قونصل خانے کا سابق اہلکار ہلاک

شائع February 10, 2014
۔—فائل فوٹو۔
۔—فائل فوٹو۔

پشاور: نامعلوم مسلح افراد نے پشاور میں امریکی قونصل خانے کے ایک سابق اہلکار کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے۔

پولیس افسر نجیب الرحمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ دو مسلح افراد نے موٹر سائیکل پر 30 سالہ فیصل سعید پر ان کے رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

انہوں نے کہا کہ فیصل پشاور میں امریکی قونصل خانے کے سابق رکن تھے۔ اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے واقعے پر تبصرہ کرنے کے لیے فوری طور پر دستیاب نہیں تھا۔

خیبر پختونخوا کا دارالحکومت پشاور عسکریت پسندوں کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر موجود ہے۔ جولائی 2007ء سے پاکستان کو مقامی طالبان کی جانب سے عسکریت پسندی کا سامنا ہے جن کا مرکز شمالی پاکستان ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ القاعدہ اور طالبان عسکریت پسندوں نے پاکستان میں 40 ہزار سے زائد افراد کو ہلاک کیا ہے جو پاکستان کی امریکا کے ساتھ اتحاد کے مخالف ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 جون 2025
کارٹون : 20 جون 2025