زبردستی مذہب تبدیل کرانا غیر اسلامی ہے،عمران

اپ ڈیٹ 14 فروری 2014
پاکستان میں بسنے والے طبقات کو دھمکانا قابل مذمت ہے۔ پی ٹی آئی, چیئرمین عمران خان۔
پاکستان میں بسنے والے طبقات کو دھمکانا قابل مذمت ہے۔ پی ٹی آئی, چیئرمین عمران خان۔

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ لوگوں کو زبردستی اسلام قبول کروانا قرآن وسُنت کی خلاف ورزی ہےَ۔

ڈان نیوز کے مطابق جمعہ کو پی ٹی ائی کے چیئرمین عمران خان نے یہ بات پاکستانی طالبان کی طرف سےوادی چترال کیلاش میں اسماعیلی برادری کے خلاف 'مسلح جدوجہد' کا اعلان کے حوالے سے کہیَ

دو فروری کو طالبان کے میڈیا ونگ کی ویب سائٹ پر پچاس منٹ لمبی ویڈیو ریلیز کی گئی جس میں نریٹر نے کیلاش قبیلے کے افراد، جن کی تعداد ساڑھے تین ہزار سمجھی جاتی ہے، کو اسلام قبول کرنے کا کہا اور ایسا نہ کرنے والوں کو ہلاک کرنے کی دھمکی بھی دی۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والے طبقات کو دھمکانا قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا ملک میں تشدد کا خاتمہ ہونا چاہیے پی ٹی آئی ملک میں بسنے والے تمام طبقات کا احترام کرتی ہے اور ملک کی ترقی میں ان کی شراکت کا اعتراف کرتی ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ریاست اپنی ذمہ داری نبھانے اور اسماعیلی فرقہ سے وابستہ افراد سمیت تمام شہریوں کی جان ومال کا احترام کرے۔

تبصرے (0) بند ہیں