ذرائع آمدن پر تحفظات، انڈیا میں ایمنسٹی کے فنڈ منجمد

شائع February 16, 2014
ایمنسٹی ہندوستانی حکومت کی بہت بڑی ناقد رہی ہے۔ فائل فوٹو
ایمنسٹی ہندوستانی حکومت کی بہت بڑی ناقد رہی ہے۔ فائل فوٹو

نئی دہلی: ہندوستانی حکومت نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ذرائع آمدن پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مقامی دفتر کے 5 لاکھ ڈالر کی رقم روک لی ہے۔

وزارت داخلہ نے ایمنسٹی کی مقامی شاخ ایمنسٹی انڈیا کو انگلینڈ میں واقع کمپنی کے ہیڈ کوارٹر سے رقم کی رسیدیں منگوانے سے روک دیا ہے جہاں حکام کا دعویٰ ہے کہ اصل رقم کا ایک تہائی حصۃ کسی اور ذریعے سے آیا ہے۔

یہ ذریعہ ایک ٹرسٹ ہے جو جبرالٹر کے جزیرے پر واقع ہے اور اسے جوئے کا بہت بڑا ٹائیکون چلاتا ہے جسے امریکا میں سزا بھی ہوچکی ہے۔

ایمنسٹی ہندوستانی حکومت کا بہت بڑا ناقد رہا ہے جہاں حال ہی میں شائع ایک رپورٹ میں ہندوستانی سیکورٹی ایجنسیز پر وسط انڈیا میں شورش کے خاتمے کے لیے کیے گئے آپریشن میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

اس سلسلے میں وزارت داخلہ سے فوری طور پر رابطہ نہیں ہو سکا تاہم ایمنسٹی انڈیا کے سربراہ نے تصدیق کی کہ فنڈنگ روک دی گئی ہے جہاں روکی گئی رقم تعلیم کے فروغ کے لیے مختص کی گئی تھی۔

ایمنسٹی انڈیا کے چیف ایگزیکٹو اننتھا پدمنابھن نے اے ایف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانوناً ہمیں اس فنڈ کے کے لیے اجازت لینے کی ضرورت پڑتی ہے۔

'ہمارا مقصد انتہائی واضح اور مخصوص ہے، ہم 30 اسکولوں کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور ہم اس دائرے کو 300 اسکولوں تک پھیلانا چاہتے ہیں'۔

ء2012 میں ہندوستانی حکومت نے یورپ سمیت دنیا بھر کی متعدد غیر منافع بخش تنظیموں کی نگرانی شروع کر دی تھی جہاں انہیں شک تھا کہ یہ فنڈ ملک میں فسادات کو ہوا دینے کے لیے استعمال کیے جا رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 جون 2025
کارٹون : 20 جون 2025