موسمیاتی تبدیلیاں، تباہی کا سب سے بڑا ہتھیار ہیں، کیری

شائع February 16, 2014
امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی ایک عالمی چیلنج ہے۔ فائل تصویر
امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی ایک عالمی چیلنج ہے۔ فائل تصویر

جکارتا: امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری نے دنیا کی تمام اقوام پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ موسم اورآب و ہوا میں تبدیلیوں ( کلائمٹ چینج) سے نمٹنے کی فوری ضرورت ہے ۔

اس سال بہت سے ممالک کے دورے کیلئے اپنے کلیدی خطبے میں جان کیری نے زور دیا ہے کہ ہماری اخلاقی اور معاشی ضرورت بھی ہےکہ ہم گرین ہاؤس گیسوں کو خارج کرنے کی مقدار کم سے کم کریں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ نشیب میں واقع جنوبی ایشیا کے ممالک جہاں کا ماحولیاتی نظام بھرپور اہمیت رکھتا ہے اور سمندروں کی سطح بلند ہونے سے وہ شدید خطرے کے شکار ہیں۔

انہوں نے انڈونیشیا کے کسانوں، طالبعلموں، اور توانائی کے ماہرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ' جنوبی ایشیا' کے ممالک ' کلائمٹ چینج کے سب سے ذیادہ متاثرہ ممالک' میں شامل ہیں۔

جان کیری نے آب و ہوا میں تبدیلی جیسے اہم مسئلےکو ' تباہی پھیلانے والے سب سے بڑے ہتھیار ' کے برابر قرار دیتے ہوئے اسے خوفناک ہتھیار بھی کہا۔

انہوں نے کہا کہ اس تناظر میں صنعتی ممالک کے کاندھوں پر ایک اہم ذمے داری عائد ہوتی ہے۔

' انہیں ( ان ممالک کو) کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ دوبارہ ماضی کی غلطیوں کو دوہرائیں۔' کیری نے کہا۔

' آخرکار گیسوں کا اخراج دنیا کے کسی بھی کونے سے ہوتا ہے وہ ہر ایک کے مستقبل کیلئے خطرہ ہے،' انہوں نے کہا۔

انہوں نے آب و ہوا میں تبدیلی کے متعلق بعض حلقوں کے شکوک و شبہات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے 97 فیصد سائنسدانوں کا اتفاق ہے کہ عالمی طور پر گرمی بڑھ رہی ہے اور اس کی براہِ راست وجہ ہم انسان ہیں۔

واضح رہے کہ عالمی تپش کو کم کرنے کیلئے کئ معاہدات اور پروٹوکولز پر کام جاری ہے لیکن ترقی یافتہ ممالک کی جانب سے ان میں عدم تعاون سے معاملات بہت دھیرے دھیرے آگے بڑھے ہیں۔

اس سلسلے میں اگلے سال پیرس میں ایک اہم کانفرنس متوقع ہے جہاں ماحول اور آب و ہوا میں بہتری کیلئے نئے قوانین اور پروٹوکولز پر بات کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 18 جون 2025
کارٹون : 17 جون 2025