دمشق: پولیس اسٹیشن کے قریب دھماکے، کم از کم 14 ہلاک
دمشق: سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق، دمشق میں پولیس اسٹیشن کے قریب دو خود کش حملوں کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
نشریاتی ادارے کے مطابق، مرجیح اسکوائر پر ہونے والے اس دھماکے کے نتیجے میں ہلاکتوں کے تعداد اب 14 ہوگئی ہے جبکہ اس میں 31 افراد زخمی بھی ہوئے۔
ٹی وی اسٹیشن نے اس بات کی تصدیق کی کہ پولیس اسٹیشن کے قریب ہونے والے یہ دھماکے خود کش تھے۔
انسانی حقوق کے شامی مبصر گروپ نے بھی دھماکوں کے متعلق اطلاعات فراہم کیں جسکے مطابق اس میں 15 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔
گروپ کے مطابق ایک دھماکہ خودکش تھا جبکہ ایک بم پولیس اسٹیشن کے باہر نصب کیا گیا تھا۔
تاہم گروپ نے دھماکے کی نوعیت واضح نہیں کی۔
گروپ نے مزید کہا کہ دھماکوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے کیوں کہ زخمی ہونے والے متعدد افراد کی حالت نازک ہے۔
مرکزی دمشق میں 26 ماہ سے جاری شامی جنگ کے دوران متعدد دھماکے ہوئے ہیں جبکہ ان میں سے زیادہ تر کی ذمہ داری النصرا فرنٹ نے قبول کی ہے۔