حادثے کے بعد، آٹھ افراد لیاری ندی میں ڈوب کر ہلاک

شائع February 20, 2014
لیاری ایکسپریس وے ۔ فائل تصویر آن لائن
لیاری ایکسپریس وے ۔ فائل تصویر آن لائن

کراچی: ایک حادثے کے بعد خواتین اور بچوں سمیت کم از کم آٹھ افراد لیاری ندی میں ڈوب گئے ہیں۔

آفیشلز کے مطاب کراچی میں ایک گاڑی ٹرک کی ٹکر سے الٹ گئی اور اس میں سوار افراد گندے پانی کے نالے میں جاگرے۔

یہ واقعہ لیاری ایکسپریس وے پر پیش آیا جب ایک ٹرک کی زوردار ٹکر سے گاڑی ریلنگ توڑتی ہوئی نکاسی آب کے نالے میں جاگری جس میں بارہ افراد سوار تھے۔

ان میں سے تمام افراد منہ میں گندا پانی اور کیچڑ جانے سے ہلاک ہوگئے۔

' ہمیں اب تک آٹھ بچوں اور خواتین کی لاشیں ملی ہیں جن میں اکثریت دم سانس رکنے سے ہلاک ہوئے ہیں،' سول ہسپتال کراچی کے سینیئر میڈیکل افسر ڈاکٹر آفتاب چنر نے کہا۔

دوسری جانب دو بچوں اور دو خواتین کو ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

ناتجربہ کار ڈرائیور، ناقص گاڑیوں اور ٹوٹے پھوٹے روڈ اور انفراسٹرکچر کی وجہ سے پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہیں جہاں ٹریفک حادثات سے ہلاکتوں کی شرح بہت ذیادہ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 جون 2025
کارٹون : 23 جون 2025