کراچی: پبلک ٹرانسپورٹ میں گانا بجانے پر پابندی
کراچی: پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کی ٹریفک پولیس نے خواتین کی جانب سے شکایت پر بسوں میں میوزک اور گانا بجانے کے خلاف مہم شروع کر دی ہے۔
کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق خواتین نے بسوں میں گانے بجانے کی شکایت کی تھی جس کے بعد جمعرات سے اس کے خلاف باقاعدہ طور پر مہم شروع کی گئی ہے۔
حکام نے اس بات سے انکار کیا کہ یہ مہم طالبان کی جانب سے دھمکیوں کے باعث شروع کی گئی ہے جو اسلامی تعلیمات کے مطابق گانا بجانے کو ایک گناہ تصور کرتے ہیں۔
کراچی ٹریفک پولیس کے سربراہ عارف حنیف نے اے ایف پی کو بتایا کہ ٹریفک پولیس کو کسی سے دھمکی نہیں ملی، یہ سب باتیں بے بنیاد ہیں۔
'ہمیں خواتین مسافروں کی جانب سے شکایات موصول ہوئی تھیں اور کسی سے نہیں'۔
انہوں نے کہا کہ اس مہم کا مقصد قانون پر عمل درآمد یقینی بنانا ہے کیونکہ قانوناً پبلک ٹرانسپورٹ میں چلانے کی ممانعت ہے۔
تقریباً دو کرور آبادی کے حامل میٹروپولیٹن شہر میں بس، رکشا اور ٹیکسی سمیت کئی طرح کی پبلک ٹرانسپورٹ چلتی ہے۔
جو ڈرائیور بھی گانا چلاتے پکڑے گئے ان پر جرمانہ عائد کیا جائے گا جبکہ ان کا میوزک پلیئر بھی ضبط کر لیا جائے گا۔