• KHI: Partly Cloudy 16.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.3°C
  • ISB: Cloudy 16°C
  • KHI: Partly Cloudy 16.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.3°C
  • ISB: Cloudy 16°C

اداکار سام ورتھنگٹن گرفتار

شائع February 24, 2014

شہرۂ آفاق فلم 'اواتار' کے اداکار سام ورتھنگٹن کو نیویارک میں گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 'اواتار' کے اداکار کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب انھوں نے نیویارک میں اپنی گرل فرینڈ کو ٹھوکر مارنے والے ایک فوٹوگرافر کو گھونسہ (مکّا) دے مارا۔

اتوار کی شام پیش آنے والے واقعے کے بعد آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے 37 سالہ اداکار کو حملے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

تاہم جلد انہیں رہا کر دیا گیا اور اب وہ بدھ کو عدالت میں پیش ہوں گے۔

فوٹو گرافر شینگ لی کو بھی ہراساں کرنے، حملے اور دیگر الزامات پر حراست میں لیا گیا۔

ابھی یہ پتا نہیں چل سکا کہ دونوں کو وکیل کی سہولت مل سکی ہے یا نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025