راشد لطیف چیف سلیکٹر مقرر
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کپتان راشد لطیف کو چیف سلیکٹر مقرر کردیا ہے جبکہ ان کاموں میں انسداد کرپشن مہم کی نگرانی کرنا بھی ہوگا۔
اپنی کھری باتوں کے لیے مشہور 45 سالہ راشد میچ فکسنگ کے خلاف اپنے موقف کے لیے شہرت رکھتے ہیں۔
پی سی بی کے ایک اعلامیے کے مطابق راشد نے چیف سلیکٹر بننے کی پیشکش قبول کرلی ہے جس کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔
گزشتہ ماہ چیئرمین نجم سیٹھی کی جانب سے عامر سہیل کی تقرری منسوخ کیے جانے کے بعد سے یہ عہدہ خالی تھا۔
انہیں دس فروری کو سابق پی سی بی چیئرمین ذکا اشرف نے چیف سلیکٹر مقرر کیا تھا ۔ راشد کا کہنا تھا کہ وہ اس چیلنج کے حوالے سے خوش ہیں اور 2015ء ورلڈ کپ کے لیے ایک مضبوط ٹیم تشکیل دینے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
اعلامیے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ پی سی بی کو انسداد کرپشن کے معاملات میں ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔
چیئرمین سیٹھی کا کہنا تھا کہ انہیں راشد کی قابلیت پر پورا اعتماد ہے اور وہ پاکستان کرکٹ میں مثبت تبدیلی لائیں گے۔
راشد نے پاکستان کی 37 ٹیسٹ اور 166 ایک روزہ میچوں میں وکٹ کیپر کی حیثیت سے نمائندگی کی ہے۔
تبصرے (1) بند ہیں