پیٹرول کی قیمت میں دو روپے تہتّر پیسے کی کمی

01 مارچ 2014
وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت کی منظوری وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے دی گئی، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 110روپے 3 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت کی منظوری وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے دی گئی، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 110روپے 3 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے گزشتہ روز جمعہ کو پیٹرول کی قیمت میں دو روپے 73 پیسے کی کمی کردی، جبکہ باقی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں۔

یہ فیصلہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے دی جانے والی سفارشات کی بنیاد پر گزشتہ روز وزیراعظم نواز شریف اور وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کے درمیان ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت کی منظوری وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے دی گئی، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 110روپے 3 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق پٹرولیم لیوی اور جی ایس ٹی کی مد میں پٹرول پر 71 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

ہائی اوکٹین 3 روپے 2 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کے بجائے وزارت خزانہ نے ہائی اوکٹین پر تین روپے دو پیسے فی لیٹر پٹرولیم لیوی اور جی ایس ٹی کی مد میں بڑھا کر قیمت برقرار رکھی ہے۔

وزیراعظم کی منظوری کے بعد مٹی کے تیل پر 49 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل پر تین پیسے اور لائٹ ڈیزل پر اکتیس پسیے فی لیٹر سبسڈی دے کر قیمتوں کو برقرار رکھا گیا ہے۔

یاد رہے کہ جمعرات کو اوگرا کی جانب سے وزارتِ خزانہ کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارش کی گئی تھی۔

یہ سفارش بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی اور روپے کی قیمت میں استحکام کے پیش نظر کی گئی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

انجم سلطان شہباز Mar 01, 2014 08:36am
یہ تو حاتم طائی کی قبر پہ لات مارنے والی بات ہے. آج بھی پیٹرول پہ جی ایس ٹی کتنا ہے؟ نیٹو افواج سے پیٹرول کی کیا قیمت وصول کی جاتی ہے؟ پیٹرول مالکان تو سب سیاستدان اور سرمایہ دار ہیں کیا وہ عام آدمی کو سہولت دینے کےلئے پیٹرول کی قیمت میں پچاس فیصد کمی کرسکتے ہیں!!!!!!!