چین: ریلوے اسٹیشن پر حملہ، ستائیس ہلاکتیں
بیجنگ: چین کے جنوب مغرب میں واقع ایک ٹرین اسٹیشن پر ایک گروہ کے چاقوں سے حملے کے نتیجے میں میں کم سے کم ستائیس افراد ہلاک اور ایک سو نو زخمی ہو گئے۔
سرکاری نیوز ایجینسی ژنگہو نے اسے چین میں ہونے والےحالیہ مہلک حملوں میں سے ایک قرار دیا ہے۔
ژنگہو نے صوبے یانان میں کنمنگ ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے حملے اور حملہ آوروں کی شناخت سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کی۔
کنمنگ پولیس نے کہا ہے کہ فوری طور پر حملے کے حوالے سے معلومات نہیں ہیں۔
جبکہ مقامی ٹیلی ویژن اسٹیشن کا کہنا ہے کہ کئی حملہ آوروں کو پولیس نے ہلاک کر دیا ہے اور زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔
نیوز ایجینسی نے بتایا کہ یونیفارم میں ملبوس حملہ آوروں نے ریلوے اسٹیشن پر دھاوا بول دیا جس کے جواب میں پولیس نے فائرنگ کی۔
آن لائن تصویرں میں فرش پر سامان اور لاشیں بکھریں پڑیں ہیں۔
فوری طور پر حملے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔