چمن میں کار حادثہ، سات مسافر ہلاک

شائع March 2, 2014 اپ ڈیٹ March 2, 2014 11:01am

چمن: بلوچستان کے شہر چمن میں بس اور کار کے درمیان ٹکر سے ایک خاتون اوردو بچوں سمیت سات افراد ہلاک ہو گئے۔

ڈان نیوز نے اتوار کو لیویز ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ حادثہ کوئٹہ - چمن شاہراہ پرحمید کراس پل کے قریب پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق، کوئٹہ سے چمن جانے والی کار مخالف سمت سے آنے والی تیزرفتاربس سے ٹکرا گئی۔

حادثے کی وجہ سے کارمیں سواردو بچوں اورایک خاتون خواتین سمیت سات افراد شدید زخمی ہوگئے، جو ہسپتال جاتے ہوئے اپنے زخموں کی تاب نہ لا سکے۔

ہلاک ہونے والوں کا تعلق کوئٹہ سےعلاقے پشتون آباد سے تھا۔

حادثہ کے باعث کوئٹہ- چمن شاہراہ پرٹریفک کے لیے معطل ہوگئی۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026