ایشیا کپ: انڈیا نے افغانستان کو ہرادیا

شائع March 5, 2014
ڈھاکہ میں پانچ مارچ کو ہونے والے ایک میچ میں انڈین بولر رویندرا جدیجا اپنے ساتھی امیت مشرا کے ساتھ خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔ اس میچ میں انڈیا نے با آسانی افغانستان کو شکست دیدی ۔ اے ایف پی تصویر
ڈھاکہ میں پانچ مارچ کو ہونے والے ایک میچ میں انڈین بولر رویندرا جدیجا اپنے ساتھی امیت مشرا کے ساتھ خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔ اس میچ میں انڈیا نے با آسانی افغانستان کو شکست دیدی ۔ اے ایف پی تصویر

ڈھاکہ: ورلڈ کپ چیمپئین انڈیا نے ایشیا کپ کے ایک میچ میں افغانستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔

اسپنرز رویندرا جدیجا اور روی چندرن اشون نے مجموعی طور پرسات وکٹیں حاصل کیں۔ انڈیا نے افغانستان کو شیرِ بنگلہ سٹیڈیم پر 159 رنز پر آؤٹ کردیا۔

انڈیا کے اوپنرز اجنکیا راہانے اور شکار دھون نے ٹیم کو 121 رنز کا اسٹینڈ دیا اور یہ اسکور انہوں نے 33 اوور میں کیا۔

راہانے نے 56 اور بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے دھون نے 60 رنز بنائے۔

اس سے قبل پاکستان اورسری لنکا پانچ ملکی ایشیا کپ کے فائنل کیلئے منتخب ہوچکے ہیں۔

افغانستان پہلی مرتبہ اگلے سال ورلڈ کپ میں شرکت کرے گا لیکن ایشیا کپ میں چار میں سے تین میچ میں اسے شکست ہوئی ہے تاہم اس نے میزبان بنگلہ دیش کو ہرا کر ایک میچ اپنے نام کیا تھا۔

افغانستان کے کھلاڑی سمیع اللہ شنواری ٹاپ اسکورر رہے اور انہوں نے 50 رنز بنائے جبکہ نور علی زدرن نے 31 رنز اسکور کئے۔

افغانستان کے 54 رنز پر ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا تھا لیکن بارہویں اوور پر گویا وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

شنواری نے چھ چوکے اور ایک چھکا لگا کر ٹیم کے اسکور کو 64 رنز کا سہارا دیا لیکن وہ بھی افغانستان کو فتح نہ دلاسکا۔ انڈیا نے دو کھلاڑیوں کے نقصان پر افغانستان کو 160 رنز کا ہدف دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 29 جون 2025
کارٹون : 28 جون 2025