فلپائن: کمیونسٹ باغیوں کا حملہ، گیارہ ہلاکتیں

شائع March 10, 2014
فائل فوٹو۔۔۔
فائل فوٹو۔۔۔

داواو : فلپائنی سیکورٹی فورسز پر گوریلا حملے میں نو سیکورٹی ارکان اور دو کمیونسٹ باغی ہلاک ہو گئے۔

فوجی ترجمان کیپٹن ولیم روڈریگیوز نے بتایا کہ نیو پیپلز آرمی کے کم از کم پچاس ارکان نے جنوبی جزیرہ مینڈانو کے میٹانو کے پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا ۔

انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ تقریبا پچاس باغی ٹرک اور چھوٹی بس میں سوار تھے، اور تیس منٹ کے بعد اور دوسرے باغیوں نے مقامی ملٹری کو نشانہ بنایا جو کامیاب نہیں ہو سکا۔

روڈریگیوز نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن پر حملے میں دو پولیس اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہو گئے، جبکہ فوجی وردی میں ملبوس دو باغی بھی اس حملے میں ہلاک ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پانچ گھنٹے بعد ایک سڑک کنارے بم دھماکے میں سات فوجی ہلاک اور سات زخمی ہو گئے۔

فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے جنوب میں ایک ہزار کلو میٹر دوری پر واقع باون ہزار آبادی پر مشتمل شہر میٹانو میں باغی پولیس آرملری سے دس آتشیں ہتھیاربھی چرا لے گئے۔

صوبے داواو ڈیل سر میں پولیس سربراہ سینیئر سپرنٹنڈنٹ رونالڈو نے بتایا کہ تقریبا سو گوریلا نے اس حملے میں حصہ لیا۔

انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے نو مبینہ این پی اے گوریلا کو گرفتار کر لیا ہے۔

حکومت کے اندازے کے مطابق انیس سو انتہر سے اب تک مسلح بغاوت میں تیس ہزار لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 20 جون 2025
کارٹون : 19 جون 2025