طالبان کمیٹی بر قرار رہے گی، یوسف شاہ

11 مارچ 2014
وزیر اعظم نواز شریف اعلٰی سطحی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں،فائل فوٹو۔۔۔۔
وزیر اعظم نواز شریف اعلٰی سطحی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں،فائل فوٹو۔۔۔۔
طالبان امن مذاکراتی کمیٹی کے ارکان مولانا عبدالعزیز، مولانا یوسف شاہ، پروفیسر محمد ابراہیم،فائل فوٹو۔۔۔۔
طالبان امن مذاکراتی کمیٹی کے ارکان مولانا عبدالعزیز، مولانا یوسف شاہ، پروفیسر محمد ابراہیم،فائل فوٹو۔۔۔۔

اسلام آباد: طالبان کی مذاکراتی کمیٹی کے رکن مولانا یوسف شاہ نے منگل کو کہا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان نے حکومت کے ساتھ امن مذاکرات کے لیئے موجودہ کمیٹی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شاہ نے طالبان رہنماؤں کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کے بعد موجودہ کمیٹی کو برقرار رکھنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کا کہ طالبان مذاکرات کے لیئے سنجیدہ ہیں اور دونوں اطراف سے ابھی تک کوئی مطالبہ پیش نہیں کیا گیا۔

وزیر اعظم نواز شریف نے منگل کو داخلی سلامتی سے متعلق معاملات اور حکومت اور طالبان میں ثالثی میں شامل افراد کے ناموں کے بارے میں بات کرنے کے لیئے ایک اعلٰی سطح کے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف، چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی راشد محمود، انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام، چیف آف جنرل اسٹاف (سی جی ایس) لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم احمد ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار شریک تھے۔

تبصرے (0) بند ہیں