بولی وڈ کوئینز کے فگر مسائل

شائع March 13, 2014
بولی وڈ اداکار ودیا بالن۔- اے ایف پی فوٹو
بولی وڈ اداکار ودیا بالن۔- اے ایف پی فوٹو

مثالی فگر، لمبی ٹانگیں اور رخسار کی اونچی ہڈی، بولی وڈ حسیناﺅں نے ہر وقت بہترین نظر آنے کیلئے اپنا معیار بہت بلند کررکھا ہے۔

پردہ اسکرین پر پرستاروں پر بجلیاں گرانے والی ان فلمی حسیناؤں کو بھی ہر شخص کی طرح مختلف مسائل کا سامنا رہتا ہے۔

ودیا بالن ایک ایسا چہرہ ہیں جو مختلف برانڈز کی سفیر بن سکتا ہے، ہم ان کی بہترین اداکاری کے بارے میں جانتے ہی ہیں مگر ان کے کریئر کے لئے سب سے بڑا مسئلہ جسمانی وزن ہے۔

دی ڈرٹی پکچر میں خود ساختہ موٹاپا تو ان کیلئے مسئلہ نہیں تاہم بھاری ٹانگیں درحقیقت ان کیلئے سب سے بڑا مسئلہ ہے۔

ودیا بولی وڈ کی ان اداکاراﺅں میں سے ایک ہیں جو ساڑھی میں تو اچھی لگتی ہے مگر موٹی ٹانگوں کے باعث مغربی لباس ان کے جسم پر جچتا نہیں۔

کرینہ کپور انتہائی پرکشش شخصیت کی حامل ہیں، یہی وہ اداکار ہیں جو بولی وڈ میں سائز زیرہ کا رجحان لے کر آئی۔

مگر جب وہ اپنی معمول کی جسامت پر واپس آئیں تو سب کچھ مثالی نہیں رہا، ان کیلئے موٹے بازو مسئلہ بنے ہوئے ہیں۔

جس کی وجہ سے وہ تھوڑی موٹی نظر آتی ہیں، پنجابی خاندان کی جڑیں بے بو کے بازوﺅں سے جھلکتی ہیں۔

ایشوریہ رائے بچن دنیا کی خوبصورت ترین خواتین میں سے ایک ضرور ہیں، مگر ان کیلئے اپنا خوبصورت چہرہ ہی مسئلہ بنا ہوا ہے۔

سینکڑوں برانڈز کی زینت بننے والا یہ چہرہ بیٹی کی پیدائش کے بعد سے کافی موٹا ہوچکا ہے، دوہری ٹھوڈی نے ان کی بے داغ خوبصورتی پر داغ سا لگا دیا ہے۔

سونم کپور بولی وڈ میں فیشن آئیکون مانی جاتی ہیں، تاہم ان کی پھیلتی ہوئی کمر ان کیلئے مسئلہ بنی ہوئی ہے۔

سونم کپور کی نئی آنے والی فلم ' بے وقوفیاں' کے لیے نہ صرف اداکار نے اپنا فگر خبصورت بنانے کی کوششیں کی ہیں بلکہ وہ امید رکھتی ہیں کہ پرستار انہیں اس بار ضرور الگ تصور گے۔

پرینتی چوپڑہ میں کوئی ایک خاص مسئلہ بتانا تو مشکل ہے، اداکاری کے شعبے میں تو وہ خود کو منوا چکی ہیں۔

مگر جسمانی وزن کے اعتبار سے انہیں ابھی کافی محنت کی ضرورت ہے۔

ان کیلئے سب سے بڑا مسئلہ ناشپاتی جیسی جسمانی ساخت بنی ہے جو انہیں موٹا دکھاتی ہے۔ اگرچہ وہ اپنا کافی وقت جم میں گزارتی ہیں اور موٹا کہلانا انہیں پسند نہیں مگر انہیں پرکشش ترین خاتون کہنا بھی کسی کیلئے ممکن نہیں۔

بشکریہ ٹائمز آف انڈیا

کارٹون

کارٹون : 27 جون 2025
کارٹون : 26 جون 2025