• KHI: Partly Cloudy 27.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 16.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 16.3°C

محبتوں کا سفیر بن کر ہندوستان جا رہا ہوں، اوم پوری

شائع March 16, 2014

لاہور: بولی وڈ کے معروف اداکار اوم پوری نے کہا ہے کہ پاکستانی اپنی محبتیں ایکسپورٹ کررہے ہیں اور وہ ایک سفیر کی حیثیت سے یہ محبتیں لے کر ہندوستان جارہے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات میں کہی۔

اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پاک ہندوستان تعلقات میں بہتری لانے میں دونوں ملکوں کےفنکار اہم کردارادا کر رہے ہیں۔

خوشگوار ماحول میں ہونے والی اس ملاقات میں دوطرفہ معاملات اور باہمی دل چسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے بعد چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ اوم پوری ایسا فنکار ہے جس میں پاکستانیت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے۔

لیجینڈ اداکار اوم پوری نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان کھڑکیاں کھل گئی ہیں اگردروازے بھی کھل جائیں تو لوگ باآسانی ایک دوسرے سے مل سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نفرتوں کو بھلانا ہوگا تاکہ ترقی کرسکیں انہوں نے کہا سبھی لوگ ایک جیسے تو ہیں پھر نفرتیں کیوں کررہے ہیں بلکہ محبت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب اوم پوری نے لاہور پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ دنیا کے کئی ممالک کے سفر کرچکے ہیں جہاں کسی نہ کسی حوالے سے ان کا واسطہ پاکستانیوں سے پڑتارہا ہے اوروہ خوش نصیب ہیں کہ انہیں ہر جگہ پاکستانی قوم نے عزت بخشی ہے ، اس کے لئے ہمیشہ ان کا مشکور رہوں گا۔

انھوں نے کہاکہ وہ پاکستان پہلے بھی آئے ہیں لیکن جو محبت ،خلوص اور ذہانت انھوں نے لاہور میں دیکھی ہے وہ صرف انھیں کا خاصہ ہے،اکثر باہر کے ممالک کے لوگ لاہورکو ان کے کھانوں کے باعث یادرکھتے ہیں لیکن میں سمجھتاہوں کہ یہاں کی اصل خوشبواور رنگ لاہوریوں کی محبت ہے جس کی وجہ سے ہرکوئی لاہورکادیوانہ ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ اگر انھیں دنیا کے کسی بھی ملک میں بار بار سفر کرنے کا کہاجائے تو وہ پاکستان کے شہر لاہور میں آنا پسند کریں گے۔

انہوں نے کہ وہ برطانیہ اور امریکہ کی فلم انڈسٹریز کے ساتھ کام کرچکے ہیں، اب ان کی خواہش ہے کہ وہ پاکستانی فلم میں بھی کام کریں۔

اس موقع پر اُن ،کا کہنا تھا کہ خدا کیلئے اور بول جیسی فلموں کی آفر ہوئی تو ان کے پاس انکار کا کوئی جواز نہیں ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025