غداری کیس: مشرف کے وکیل نے معافی نامہ جمع کرادیا

21 مارچ 2014
یہ معافی نامہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر کامران مرتضیٰ نے مشرف کے وکیل رانا اعجاز کی طرف سے عدالت کے سامنے پیش کیا۔
یہ معافی نامہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر کامران مرتضیٰ نے مشرف کے وکیل رانا اعجاز کی طرف سے عدالت کے سامنے پیش کیا۔

اسلام آباد: اسلام آباد میں قائم سنگین غداری کے مقدمہ کی سماعت کے لیے خصوصی عدالت میں سابق فوجی صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی وکیل رانا اعجاز نے تحریری طور پر معافی نامہ جمع کروادیا۔

جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں خصوصی عدالت کے تین رکنی بینچ نے سابق صدر کے خلاف غداری کے مقدمہ کی سماعت آج جمعہ کی روز کی۔

یہ معافی نامہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر کامران مرتضیٰ نے مشرف کے وکیل رانا اعجاز کی طرف سے عدالت کے سامنے پیش کیا۔

یاد رہے عدالت میں اس قبل ہونے والی سماعت میں متنازعہ دلائل دینے پر انہیں عدالت میں داخل ہونے سے روک دیا گیا تھا۔

معافی نامہ جمع کروانے کے بعد رانا اعجاز کو عدالت میں داخل ہونے کی اجازت دے دی گئی۔

ججز نظر بندی کیس:

دوسری جانب اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں بھی پرویز مشرف کے خلاف ججز نظربندی کیس کی سماعت ہوئی۔

دوران سماعت، پرویز مشرف کے وکیل الیاس صدیقی کی جانب سے مشرف کو آج کی حاضری سے استثنٰی کی درخواست کی گئی۔

الیاس صدیقی نے کہا کہ مشرف کی جان کو خطرہ ہے اس صورتحال میں انہیں عدالت میں پیش کرنا خطرناک ہو گا اور حالات بہتر ہوئے تو مشرف عدالت میں پیش ہوجائیں گے۔

پبلک پروسیکیوٹر عامر ندیم تابش نے کہا کہ عدالت مشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری کرے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد مشرف کی آج کی حاضری سے استثنٰی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت چار اپریل تک ملتوی کردی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں