ملالہ، اعتزاز اور دیگر کیلئے اعلیٰ سول ایوارڈز

23 مارچ 2014
ملالہ یوسف زئی ۔۔ فائل فوٹو۔۔۔
ملالہ یوسف زئی ۔۔ فائل فوٹو۔۔۔

اسلام آباد : صدر مملکت ممنون حسین (آج) اتوار کو یوم پاکستان 23 مارچ 2014ءکے موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی ملکی اور غیر ملکی 105 شخصیات کیلئے سول ایوارڈز دئیے گئے.

پریس ریلیز کے مطابق صدر نے 105 شخصیات کو پاکستان سول ایوارڈ کی منظوری گزشتہ سال چودہ اگست دو ہزار تیرہ کو دی تھی لیکن اس کے بعد دس افراد کو خصوصی کیس کے طور پر اس مدت کے بعد اعزازات دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

صدر مملکت (آج) 23 مارچ کو ایوان صدر میں ہونے والی ایک خصوصی تقریب میں پانچ غیر ملکیوں سمیت 39 افراد کو قومی ایوارڈز عطا کئے ۔

گورنر پنجاب صدر مملکت کی طرف سے گورنر ہاﺅس لاہور میں ہونے والی تقریب میں 20 شخصیات کو قومی ایوارڈز عطا کئے۔

گورنر سندھ گورنر ہاﺅس کراچی میں ہونے والی تقریب میں صدر مملکت کی طرف سے 12 شخصیات کو قومی ایوارڈز دیئے گئے۔

گورنر کے پی کے صدر مملکت کی طرف سے گورنر ہاﺅس کے پی کے میں ہونے والی تقریب میں 9 شخصیات کو قومی ایوارڈز سے نوازیں گے۔

دوسری جانب پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان کے گورنر نے گورنر ہاؤس میں پانچ شخصیات کو سول ایوارڈز دیئے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی 25 قومی سول ایواڈز چوبیس مارچ کو جے ایس ہیڈ کوارٹر میں وصول کریں گے۔

ایوان صدر میں ہونے والی ایواڈ کی تقریب میں غلام نبی کو طبیعیات کے میدان میں ان کی نمایاں خدمات پر نشان امتیاز عطا کیا گیا۔

معروف شاعر جناب عطاء الحق قاسمی کو ادب کے لیئے ان کی خدمات پر ہلال امیتاز دیا گیا۔

دیگر معزز شخصیات میں پاکستان تحریک انصاف کی مقتول رہنما زہرا شاہد حسین کو ان کی بہادری پر تمغہ شجاعت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نو عمر ملالہ یوسف زئی اور مقتول پاکستانی طالب علم اعتزاز حسین کو ان کی بہادری پر بالترتیب ستارہ شجاعت سے نوازا جائے گا۔

کرکٹر مصباح الحق کو کرکٹ میں کارکردگی پر صدارتی ایوارڈ پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا جائے گا۔

نوجوان ٹیلی وژن رپورٹر ولی خان بابر جنہیں تیرہ جنوری کو فائرنگ سے ہلاک کر دیا گیا تھا، صدارتی ایوارڈ پرائیڈ آف پرفارمنس دیا گیا۔

تبصرے (0) بند ہیں