جوزف کالونی کیس: کرسچن شخص کو سزائے موت کا حکم

شائع March 27, 2014
گزشتہ سال مارچ میں لاہور کی جوزف کالونی میں ساون مسیح نامی شخص کی جانب سے مذہبی گستاخی کے بعد مشتعل ہجوم نے املاک کو نذرِ آتش کردیا تھا۔ اے ایف پی فائل
گزشتہ سال مارچ میں لاہور کی جوزف کالونی میں ساون مسیح نامی شخص کی جانب سے مذہبی گستاخی کے بعد مشتعل ہجوم نے املاک کو نذرِ آتش کردیا تھا۔ اے ایف پی فائل

لاہور: پاکستان میں ایک عدالت نے جمعرات کو مذہبی گستاخی اور توہین پر سزائے موت دیدی ہے۔ ان کے وکیل نے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔ واضح رہے کہ اس واقعے کے بعد ملک کے دوسرے بڑے شہر کےایک علاقے میں فسادات پھوٹ پڑے تھے۔

گزشتہ سال مارچ میں ایک مسلمان دوست سے بحث کے دوران ساون مسیح پر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کا الزام تھا۔

اس واقعے کے بعد 3,000 مسلمانوں پر مشتمل ہجوم نے لاہور کی عیسائی آبادی جوزف کالونی میں 100 گھروں کو آگ لگاتی تھی ۔

ساون مسیح کے وکلا میں سے ایک نعیم شاکر نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا ،' جج نے ساون مسیح کو سزائے موت دینے کا اعلان کیا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ ہم اس سلسلے میں ہائی کورٹ میں اپیل کریں گے۔

پاکستان میں سزائے موت کا قانون 2008 سے لاگو ہے لیکن اب تک ایک شہری اور کورٹ مارشل کے ذریعے ایک فوجی کو ہی یہ سزا دی جاچکی ہے۔

پاکستان میں توہینِ اسلام اور توہینِ رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں بہت سخت قوانین ہیں لیکن ماضی میں ان قوانین کو ذاتی تنازعات میں بھی استعمال کیا جاتا رہا ہے۔

مسیح نے کہا کہ وہ بے قصور ہیں اور اس کے دوست سے زمین کے تنازعے پر ہی اس پر گستاخی کے الزامات لگائے گئے ہیں۔

اگرچہ جوزف کالونی بلوے میں کوئی بھی شخص قتل نہیں ہوا تھا لیکن یہ پاکستان میں مذہبی گستاخی کے حساس معاملے کی ایک اہم مثال ہے۔

پاکستان کی اٹھارہ کروڑ آبادی میں کی 97فیصد تعداد مسلمان ہے اور بعض مرتبہ غیر مصدقہ الزامات سے بھی فسادات بھڑک اٹھتے ہیں۔

اسی طرح ایک ماہ قبل قرآن مجید کی مبینہ توہین کے بعد لاڑکانہ میں ایک ہجوم نے ہندو مندر کو جلادیا تھا۔

امریکی حکومت کی جانب سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان مذہبی توہین سے وابستہ قوانین سب سے ذیادہ استعمال کرتا ہے اور اب تک 14 افراد سزائے موت کے منتظر ہیں جبکہ 19 عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

اس سے قبل جنوری 2014 میں پاکستان میں مقیم ایک برطانوی ( مسلمان) شہری کو سزائے موت دی گئ تھی۔ توہین پر دی جانے والی اس سزا کے جواب میں اس کے ڈاکٹروں نے ملزم کی ذہنی بیماری کے کئی ثبوت بھی پیش کئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 جون 2025
کارٹون : 21 جون 2025