• KHI: Sunny 28.9°C
  • LHR: Sunny 22.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.5°C
  • KHI: Sunny 28.9°C
  • LHR: Sunny 22.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.5°C

پنڈ دادن خان: بس کھائی میں گرنے سے تین افراد ہلاک

شائع March 28, 2014

پنڈ دادن خان: پاکستان کے صوبہ پنجاب کے علاقے پنڈ دا دن خان کے قریب آج جمعے کی صبح ایک مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے کم سے کم تین افراد ہلاک اور دس کے قریب زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق روالپنڈی سے لاہور آنے والی بس کو حادثہ موٹر وے پر للہ انٹرچینج کے قریب پیش آیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

کارٹون

کارٹون : 5 فروری 2026
کارٹون : 4 فروری 2026