یوٹیوب ویڈیو میں حکومت پر تنقید کرنے پر سعودی شہری گرفتار

شائع March 31, 2014
۔—فائل فوٹو۔
۔—فائل فوٹو۔

ریاض: سعودی حکام نے یوٹیوب پر اپنے ملک میں کرپشن اور معیار زندگی کو تنقید کا نشانہ بنانے پر تین شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

انسانی حقوق کے کارکنان کے مطابق یہ گرفتاریاں ہفتے کے روز پیش آئیں جب امریکی صدر باراک اوباما سعودی بادشاہ عبداللہ سے ملاقات کے بعد وطن واپس روانہ ہورہے تھے۔

اوباما ملاقات کے دوران سعودی عرب میں انسانی حقوق کے معاملے کو نہ اٹھانے کی وجہ سے تنقید کا شکار ہیں۔

ایک ویڈیو میں عبد العزیز محمد الدساری نامی ایک نوجوان کا کہنا ہے کہ انہیں کم آمدنی میں گزارا کرنا پڑتا ہے اور ان کے پاس نہ تو اپنا گھر ہے نہ گاڑی۔

ویڈیو میں سعودی بادشاہ سے مخاطب ہوتے ہوئے انہوں نے کہا: ہم تھک چکے ہیں اور آپ جو لوگ بم دھماکے کرتے ہیں ان پر الزام لگارہے ہیں۔

انہوں نے سعودی بادشاہ پر زور دیا کہ وہ اپنے شہریوں کے معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے پیسے دیں۔

تیس سیکنڈ کی ویڈیو میں نوجوان کا کہنا تھا 'ہمیں ہمارے پیسہ دیے جائیں، ہم بھیک نہیں مانگنا چاہتے۔ آپ اور آپ کے بچے ہمارے پیسے سے کھیل رہے ہیں۔'

ایک دوسری ویڈیو میں عبداللہ بن عثمان نامی نوجوان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں بے انتہا کرپشن ہے جبکہ یہاں لوگ بھوکے اور مظلوم ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 جون 2025
کارٹون : 21 جون 2025