• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 5:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 4:59pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 5:08pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 5:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 4:59pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 5:08pm

کراچی: منگھوپیر سے دو افراد کی لاشیں برآمد

شائع April 2, 2014
یہ لاشیں منگھوپیر کے علاقے میانوالی کالونی سے برآمد ہوئی جن کو بعد میں عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
یہ لاشیں منگھوپیر کے علاقے میانوالی کالونی سے برآمد ہوئی جن کو بعد میں عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

اسلام آباد: پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے علاقے منگھوپیر سے سے دو افراد کی ہاتھ پاؤں بندھی لاشیں برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق ان افراد کو تشدد کرنے کے بعد گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا۔

یہ لاشیں منگھوپیر کے علاقے میانوالی کالونی سے برآمد ہوئی جن کو بعد میں عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

اس کے علاوہ منطور کالونی میں عیدگاہ چوک کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا جو ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

اسی دوران پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رکشہ چوری کرنے والے گروپ کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی میں پولیس سے کارروائی دو ملزمان کو حراست میں لیا جن کی شناخت محمد مدنی اور کشور حسین کے ناموں سے ہوئی۔

ملزمان کے قبضے سے دو ٹی ٹی پستول بھی برآمد ہوئی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 13 جون 2024
کارٹون : 12 جون 2024