نوشہرہ: کھلونا بم پھٹنے سے ایک بچہ ہلاک، چار زخمی
پشاور: جمعرات کو صوبہ خیبرپختونخواہ کے شہر نوشنہرہ میں ایک بم پھٹنے سے دس سالہ بچہ ہلاک اور چار دوسرے زخمی ہوگئے ہیں۔ اس بم کو بظاہرایک کھلونےمیں چھپایا گیا تھا۔
یہ واقعہ خاکی کے علاقے میں پیش آیا جو نوشہرہ کے نواح میں واقع ہے اور یہاں افغان پناہ گزینوں کی بڑی تعداد رہتی ہے۔
' کم ازکم چھ بچےاس کھلونے سےکھیل رہے تھے جو انہیں کوڑے کے ڈھیر سے ملا تھا۔ اسی دوران یہ کھلونا بم پھٹ گیا جس سے ایک دس سالہ بچہ ہلاک ہوگیا اور باقی چار زخمی ہوئے،' مقامی سینئر پولیس افسر خرم رشید نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا۔
ایک اور مقامی پولیس افسر سعیداللہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے میں ہلاک ہونے والا بچہ افغان تھا۔
پاکستان میں کھلونا بموں سے درجنوں بچے ہلاک ہوچکے ہیں۔ ان کی ذیادہ تعداد شمال مغربی قبائلی علاقوں میں ہوئی ہے۔
پاکستان میں افواج اور سیکیورٹی فورسز قبائلی اور شمال مغربی علاقوں میں مقامی دہشتگردوں سے لڑ رہی ہے۔ مغرب ان مقامات کو طالبان اور القاعدہ کا گڑھ قرار دیتےہیں۔