انڈین الیکشن: پہلے مرحلے کی ووٹنگ جاری

اپ ڈیٹ 07 اپريل 2014
ہندوستان کی شمال مشرقی ریاست آسام کے جورہاٹ ضلع میں پولنگ کے آغاز سے قبل پولنگ آفیسرز ڈسٹری بیوشن سینٹر سے وصول کرنے کے بعد الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا جائزہ لے رہے ہیں۔ —. فوٹو رائٹرز
ہندوستان کی شمال مشرقی ریاست آسام کے جورہاٹ ضلع میں پولنگ کے آغاز سے قبل پولنگ آفیسرز ڈسٹری بیوشن سینٹر سے وصول کرنے کے بعد الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا جائزہ لے رہے ہیں۔ —. فوٹو رائٹرز

نئی دہلی: آج صبح سات بجےلوک سبھا کی چھ نشستوں پر پولنگ کے ساتھ ہی ہندوستان میں 2014ء کے عام انتخابات کے لیے پولنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔

نو مرحلوں پر مشتمل عام انتخابات کے پہلے دور میں آسام کی پانچ اور تری پورہ کی ایک سیٹ پر ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔

ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں جن چھ سیٹوں پر امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہونے جارہا ہے، ان میں آسام کی تیزپور، كاليابور، جورہٹ، ڈبروگڑھ اور لکھمپور اور تری پورہ سے تری پورہ(مغرب ) کی سیٹ شامل ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق آسام کی پانچ اور تری پورہ کی ایک نشست میں 76 لاکھ سے زیادہ کی تعداد میں ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔

کل آٹھ ہزار پانچ سو اٹھاسی پولنگ اسٹیشنوں میں سے بارہ سو اکیس کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے، اور یہاں سیکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد تعینات کی گئی ہے۔

مغربی تری پورہ کے انتخابی حلقے میں ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر آشوتوش جندال نے بتایا کہ ریاست بھر میں انتخابات کے پُرامن انتخابات کے لیے سہہ طرفہ سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

انتحابی عمل کے دوران سرحد پار کسی بھی قسم کی مداخلت کو روکنے کے لیے تری پورہ کے ساتھ ہندوستان اور بنگلہ دیش کی سرحد کو سیل کردیا گیا ہے۔

آج انڈین نیشنل کانگریس اور بی جے پی کے امیدواروں کے درمیاں سخت مقابلے کی توقع کی جارہی ہے، جن میں رانی ناراح، پبن سنگھ ،بیجوئی کرشنا اور سابق وزیر اعلیٰ کے بیٹے گورو گوگوئی نمایاں ہیں ۔ ۔ ووٹنگ کا آغاز صبح سات بجے ہوگا ۔۔جو مختلف علاقوں میں چار ، پانچ اور چھ بجے تک جاری رہیگا، ، ۔۔

خوش آئند امر یہ ہے کہ آسام میں اس مرتبہ علیحدگی پسند تنظیم الفا کے کسی بھی گروپ نے نہ تو لوگوں سے انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے اور نہ ہی کسی پارٹی کے خلاف کوئی بیان دیا ہے۔

نومراحل پر مشتمل انتخابات کے پہلے مرحلے میں آج 7 اپریل کو 2 ریاستوں میں 6 نشستوں کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ دوسرے مرحلے میں 9 اپریل کو 5 ریاستوں کی سات نشستوں، تیسرے مرحلے میں دس اپریل کو 14 ریاستوں میں 92 نشستوں، چوتھے مرحلے میں 12 اپریل کو 3 ریاستوں میں پانچ نشستوں، پانچوں مرحلے میں سترہ اپریل کو 13 ریاستوں کی 142 نشستوں، چھٹے مرحلے میں چوبیس اپریل کو 12 ریاستوں کی 117 نشستوں، ساتویں مرحلے میں تیس اپریل کو 9 ریاستوں کی 89 نشستوں، آٹھویں مرحلے میں 7 مئی کو 7 ریاستوں کی 64 نشستوں اور نویں مرحلے میں 12 مئی کو 3 ریاستوں میں 41 نشستوں کے لیے ووٹ کاسٹ کیے جائیں گے۔ جبکہ ووٹوں کی گنتی 16 مئی کو ہوگی۔

آج پہلے مرحلے میں آسام کی پانچوں سیٹوں پر کانگریس، بی جے پی، ترنمول کانگریس، اے آئی یو ڈی ایف، آسام گن پریشد، عام آدمی پارٹی، سی پی ایم اور سماج وادی پارٹی سمیت کئی جماعتوں نے اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں۔

دوسرے مرحلے کی پولنگ میں نو اپریل کو پانچ ریاستوں کی نو سیٹوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے، جبکہ 13 اپریل کو دہلی سمیت 13 ریاستوں کی 86 سیٹوں پر امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔ووٹوں کی گنتی 16 مئی کو ہوگی۔

ووٹنگ کا آغاز صبح سات بجے سے ہوچکا ہے، جو مختلف علاقوں میں شام چار، پانچ اور چھ بجے تک جاری رہے گا۔

تبصرے (0) بند ہیں