• KHI: Partly Cloudy 25.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 22.4°C
  • ISB: Clear 17.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 25.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 22.4°C
  • ISB: Clear 17.9°C

گجرانوالہ: پاک فوج کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ

شائع April 8, 2014

گجرانوالہ: پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر گجرانوالہ میں آج منگل کے روز پاک فوج کا ایک تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں دونوں پائلیٹ ہلاک ہوگئے۔

پاکستانی فوج کے شعبہِ تعلقاتِ عامہ یعنی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ یہ حادثہ طیارے میں فنی خرابی کے باعث پیش آیا جو گجرانوالہ کے کرکٹ گراؤنڈ میں گر کر تباہ ہوگیا۔

بیان میں کہا گیا کہ گرنے کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔

بیان کے مطابق مشاق طیارے کو اس وقت حادثہ پیش آیا جب وہ تربیتی پرواز کررہا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 20 مارچ 2026
کارٹون : 19 مارچ 2026