کراچی کی پہلی خاتون ایس ایچ او

اپ ڈیٹ 08 اپريل 2014
ڈان نیوز گریپ۔
ڈان نیوز گریپ۔

کراچی: کراچی میں پہلی بار کسی خاتون کو ایس ایچ او تعینات کردیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ایڈیشنل آی جی سندھ کے احکامات پر غزالہ سید کو بطور ایس ایچ او کلفٹن تھانہ تعینات کیا گیا ہے جہاں کا چارج انہوں نے سنبھال لیا ہے۔

کراچی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی خاتون کو باقاعدہ طور پر تھانے دارنی بنا دیا گیا ہے۔

خاتون سب انسپکڑ نے تھانے پہنچ کر حوالات اور دیگر شعبوں کا دورہ کیا۔

پاکستان میں پولیس کی بھاری اکثریت مردوں پر مشتمل ہے جبکہ عام طور پر خواتین کی اس شعبے میں اپنا کریئر جاری رکھنے پر حوصلہ شکنی کی جاتی۔

نیشنل پولیس بیورو کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستانی پولیس میں خواتین کی تعداد ایک فیصد سے بھی کم ہے۔

یہ تناسب اس خطے میں بھی کم ہے جہاں یہ صرف افغانستان سے بہتر جبکہ ہندوستان اور سری لنکا سے پیچھے ہے۔

ہندوستان میں خواتین کا پولیس میں تناسب 6.6 فیصد جبکہ نیپال میں یہ تناسب پانچ، بنگلہ دیش میں 3.5 اور سری لنکا میں 5.3 ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں