پشاور: نیٹو ٹرک پر فائرنگ، ڈرائیور ہلاک

شائع April 10, 2014
۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

پشاور: پاکستان کے شمال مغربی علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے افغانستان میں نیٹو افواج کے لیے سپلائی لے جانے والے ٹرک کا ایک ڈرائیور ہلاک ہو گیا۔

سیکورٹی حکام کے مطابق یہ حملہ جمعرات کو پشاور سے پچیس کلو میٹر دور ہوا، جہاں سات آئل ٹینکروں کا قافلہ افغانستان جا رہا تھا۔

مقامی انتظامیہ کے ایک عہدے دار علی شیر نے واقعہ کی تصدیق کی ہے۔

انہوں نے اے ایف پی کو بتایا کہ موٹر سائیکلوں پر سوارنامعلوم مسلح افراد نے جمرود بائی پاس پر گزرنے والے قافلے پر حملہ کیا۔

’فائرنگ سے قافلے میں شامل آخری ٹرک کا ڈرائیور ہلاک ہوا‘۔

یاد رہے کہ پچھلے تیرہ سالوں سے پاکستان کے راستے افغانستان غیر ملکی فوجوں کے لیے سازوسامان لے جانے والے ٹرکوں پر حملے ہوتے آئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 جون 2025
کارٹون : 21 جون 2025