• KHI: Clear 19.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.7°C
  • ISB: Cloudy 12.6°C
  • KHI: Clear 19.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.7°C
  • ISB: Cloudy 12.6°C

شمالی وزیرستان: دو مختلف واقعات میں چھ ہلاک

شائع April 11, 2014

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں آج جمعے کے روز دو مختلف واقعات میں کم سے کم چھ افراد ہلاک ہوگئے۔

مقامی ذرائع اور حکام نے ان واقعات میں ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق پہلے واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

پہلا واقعے میں تحصیل دتہ خیل میں نامعلوم شدت پسندوں نے ایک گاڑی کو ریمورٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تین افراد ہلاک ہوگئے۔

اسی دوران شمالی وزیر ستان کے صدر مقام میران شاہ کی تحصیل شوال میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد ہلاک ہوگئے۔اس واقعہ میں تین افراد زخمی بھی ہوئے۔

کچھ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی روز سے تحریک طالبان پاکستان کے حکیم اللہ محسود گروپ کے شہریار محسود اور ولی الرحمٰن گروپ کے خان سید سجنا میں ایک دوسرے کے علاقوں میں مداخلت کرنے پر اختلافات کی وجہ سے وزیرستان ایجنسی میں ان واقعات میں اضافے دیکھینے میں آرہا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ شمالی اور جنوبی وزیرستان میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دونوں اطراف سے جاری لڑائی میں اب تک تیس سے شدت پسند ہلاک ہوچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 12 دسمبر 2025
کارٹون : 11 دسمبر 2025