• KHI: Sunny 17.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 11°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.7°C
  • KHI: Sunny 17.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 11°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.7°C

ایم کیو ایم سندھ حکومت میں شمولیت پر رضامند

شائع June 12, 2013

ایم کیو ایم کا وفد آج بلاول ہاؤس میں صدر آصف زرداری سے ملاقات کرے گا۔ فائل فوٹو

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم) اور پاکستان پیپلز پارٹی( پی پی پی) کے درمیان ایک بار پھر رابطوں کے بعد ایم کیو ایم نے آئندہ دس روز کے اندر سندھ حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے سندھ میں مشروط طور پر شمولیت کی حامی بھری ہے اور اس سلسلے میں سب سے اہم کردار پی پی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے ادا کیا۔

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان آج صبح کراچی پہنچیں گے جہاں صدارتی کیمپ آفس بلاول ہاؤس میں ایم کیو ایم کا ایک وفد گورنر سندھ کی قیادت میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کرے گا۔

متحدہ قومی موومنٹ کے ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم کو سندھ حکومت میں سات وزارتیں دینے کے ساتھ ساتھ دو افراد کو مشیر بھی مقرر کرے گی۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم بجٹ کے بعد سندھ حکومت میں شامل ہو جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025