کراچی: پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک وکیل اور ان کے ڈرائیور کو ہلاک کردیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کی صبح اورنگی ٹاؤن کے علاقے اسلام چوک پر اس وقت پیش آیا جب ایڈوکیٹ چوہدری ادریس عدالت کی جانب جارہے، راستے میں نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔

واقعہ میں ہلاک ہونے والے ڈرائیور کی شناخت نعمان خان کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق حملہ کرنے والے موٹرسائیکل پر سوار تھے۔

دوسری جانب ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ایک رکن سیف یار خان نے دعویٰ کیا ہے کہ اورنگی ٹاؤن میں ہلاک ہونے والے دو افراد میں سے ایک ان جماعت کا کارکن تھا۔

ایڈوکیٹ چوہدری ادریس کی ہلاکت کے خلاف وکلا نے سٹی کورٹ میں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا۔

اسی دوران پولیس نے اورنگی ٹاؤن میں ہی مختلف کارروائیاں کرکے پندرہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا جن میں سے چھ پولیس کو مطلوب تھے۔

پولیس حکام کے مطابق ان میں سے دو اتحاد ٹاون پولیس موبائل پر حملہ میں ملوث ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں