متحدہ کا الٹی میٹم ختم۔ رحمان ملک کراچی پہنچ گئے

05 مئ 2014
ایم کیو ایم نے لاپتہ کارکنوں کی بازیابی کے لیے بہتر گھنٹوں کا الٹی میٹم دیا تھا، جس کی مدت آج شام ختم ہورہی ہے۔ —. فائل فوٹو آئی این پی
ایم کیو ایم نے لاپتہ کارکنوں کی بازیابی کے لیے بہتر گھنٹوں کا الٹی میٹم دیا تھا، جس کی مدت آج شام ختم ہورہی ہے۔ —. فائل فوٹو آئی این پی

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سےلاپتہ کارکنوں کی بازیابی کے لیے دیاگیا الٹی میٹم آج ختم ہوجائے گا، ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ اب تک سندھ حکومت کی جانب سے اس سلسلے میں کوئی اقدامات نہیں کیے گئے ہیں۔

ڈان نیوز ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صورتحال مزید بگڑنے سے بچانے کے لیے رحمان ملک کراچی پہنچ گئے ہیں۔ متحدہ کے تحفظات دور کرنے کے لیے وہ آج وزیراعلٰی سندھ کے ہمراہ نائن زیروجائیں گے۔

یاد رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ نے اپنے لاپتہ کارکنوں کی بازیابی کےلیے دودن پہلے حکومت کو بہترگھنٹوں کا الٹی میٹم دیا تھا، جس کی مدت آج شام میں ختم ہو رہی ہے۔

دودن تک تو حکومت نے اس سلسلے میں متحدہ سے کوئی رابطہ نہیں کیا تھا۔ چنانچہ تومعاملے کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے رحمان ملک کراچی پہنچ گئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں متحدہ کے ساتھ ہیں۔

خدشہ ہے کہ الٹی میٹم کے خاتمے کے بعد متحدہ کارکنوں کی بازیابی کےلیے سڑکوں پر احتجاج کا فیصلہ بھی کرسکتی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں