پشاور: صوبہ خیبر پختونخواکے دارالحکومت پشاور کے نواحی علاقوں اور مردان میں این ٹی ڈی سی کے 5 ٹاورز دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیے گئے۔

ڈان نیوز ٹی وی کی رپورٹ میں وزارت پانی و بجلی کے حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ این ٹی ڈی سی کے پانچ ٹاورز دھماکہ خیز مواد کے ذریعے تباہ کردیے گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ شرپسندوں نے پانچ سو کے وی تربیلا شیخ محمدی ٹرانسمیشن لائن کے تین ٹاور جبکہ دو سو بیس کے وی کے شیخ محمدی داؤد خیل ٹرانسمیشن کے دو ٹاورز تباہ کردیے۔

وزارت پانی و بجلی کے حکام نے بتایا کہ پشاور اور مردان کے متاثرہ علاقوں کو متبادل ذرائع سے بجلی بحال کردی گئی ہے۔ تاہم بجلی کی سپلائی میں ایک سو پچاس میگاواٹ کمی ہوگئی ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Gharib May 06, 2014 04:05am
Aur yahee rasta hai mulk ko abad karne ka? Kya isi lye aman ka muzakraat ho raha hai? Aaj jab ladaii chal raha hai, to sirf logon ki bijli kati ja rahi hai. Kal agar yeh badbakht iqtedar main aa gaye, to sirf bijli nahin balke logon ki janein bhi kati jayegi.Awaam ki maslon ko hal nahin kar sakte, aate hain un ko badhane aur shariat nifaz karne ke naare lagane.