• KHI: Clear 18°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.8°C
  • KHI: Clear 18°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.8°C

مظفرآباد: بس کھائی میں گرنے سے آٹھ ہلاک

شائع May 8, 2014

مظفر آباد: مظفر آباد کے قریب تیرچناسی روڈ پر جمعرات کے روز ایک مسافر وین کے کھائی میں گرنے سے کم سے کم آٹھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

حادثے کے بعد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ ریسکیو ٹیمیں موقع پر روانہ کردی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے زخمیوں میں سے دو افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ وقعہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور ڈرائیور نے وین پر کنٹرول کھو دیا۔

خیال رہے پاکستان میں اس پہلے بھی ناقص سڑکوں، اور ڈرائیورز کی تیز رفتاری کے باعث متعدد بڑے ٹریفک حادثات ہوچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025