کراچی: پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ کے ضلع نواب شاہ میں جمعہ کی صبح آنے والے زلزلے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد اب دو ہوگئی ہے، جبکہ چالیس سے زائد افراد زخمی ہیں۔

زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر چار اعشاریہ تین ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے کے جھٹکے نواب شاہ اور اس کے گرد نواح میں بھی محسوس کیے گئے۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق زلزلے سے متعدد مکانات کی چھتیں گرگئی ہیں، جبکہ متعدد علاقوں میں ریکسیو ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔

زخمی ہونے والے افراد کو نواب شاہ کے سول ہسپتال لے جایا گیا ہے، جہاں پر ایمرجنسی نافذ ہے۔

زخمیوں میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

ابتدائی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ زخمیوں میں سے کئی افراد ایسے بھی ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے۔

زلزلے کی گہرائی دس کلومیٹر، جبکہ اس کا مرکز نواب شاہ سے ستائیس کلومیٹر دور شمال مشرقی علاقہ تھا۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

زلزلے کے بعد لوگ خوف کے عالم میں اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں