پاکستانی کھلاڑیوں کے معاوضے و میچ فیس میں اضافہ
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کے میں تبدیلی کرتے ہوئے میچ فیس اور تنخواہ میں اضافہ کردیا ہے۔
قومی کرکٹرز کے لیے ٹی ٹوئنٹی میں پچیس اور ون ڈے کیلیے دس فیصد معاوضہ بڑھایا گیا ہے جبکہ میچ فیس میں بھی مجموعی طور پر 35فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق رواں سال جنوری سے ہوگا۔
بورڈ کی جانب بیان میں کہا گیا ہے پی سی بی کھلاڑیوں نے کھلاڑیوں کےسینٹرل کنٹریکٹ میں نظرثانی کرتے ہوئے تمام کیٹیگریز کے کھلاڑیوں کی ماہانہ تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کردیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کھلاڑیوں کی ٹیسٹ میچ فیس میں 25 فیصد جبکہ ایک روزہ میچ کی فیس میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
'اسی طرح اعلیٰ کارکردگی پر بونس دینے کی روایت برقرار رکھتے ہوئے اس میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق تنخواہوں میں اضافے کے بعد اے کٹیگری کے کھلاڑیوں کی ماہانہ تنخواہ ساڑھے چار لاکھ ہوگئی۔
اسی طرح بی کیٹیگری کے کھلاڑیوں کو تین لاکھ گیارہ ہزار اور سی کیٹگری میں شامل کرکٹرز کو ہر مہینے ایک لاکھ اناسی ہزار روپے تخواہ ملے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اس نے تنخواہوں میں اضافے پر سینئر کھلاڑیوں سے بھی مشاورت کی۔
ذرائع کے مطابق سنٹرل کنٹریکٹ پانے والے کھلاڑیوں کا ناموں کا اعلان سمر کیمپ کے بعد کیا جائے گا۔












لائیو ٹی وی