راولپنڈی پولیس کی ویب سائٹ ہیک

اپ ڈیٹ 16 مئ 2014
نامعلوم ہیکرز نے جمعرات کو راولپنڈی پولیس کی ویب سائٹ ہیک کر لی۔ فوٹو اے ایف پی
نامعلوم ہیکرز نے جمعرات کو راولپنڈی پولیس کی ویب سائٹ ہیک کر لی۔ فوٹو اے ایف پی

راولپنڈی: راولپنڈی پولیس کی ویب سائٹ کو جمعرات کو ہیک کر لیا گیا ہے تاہم کسی بھی قسم کے حساس ڈیٹا کو نقصان نہیں پہنچا۔

پولیس کے مطابق نامعلوم ہیکرز نے راولپنڈی پولیس کی آفیشل ویب سائٹ ہیک کر لی ہے۔

اس سلسلے میں جب سٹی پولیس آفیسر ہمایوں بشیر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے ویب سائٹ ہیک کیے جانے کی تصدیق کی۔

دارالحکومت اسلام آباد کے جڑواں شہر کی پولیس ویب سائٹ پر القاعدہ اور پاکستانی طالبان کے رہنماؤں کی تصاویر اور ویڈیوز لگا دی گئی ہیں اور پیغامات میں کہا گیا ہے یہ مرتد مخالفین کا عمل ہے(ہیکڈ بائی اینٹی مرتدین)۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ویب سائٹ ہیک کیے جانے کے پیچھے کس گروپ کا ہاتھ ہے کیونکہ کسی بھی گروپ نے ویب سائٹ ہیک کیے جانے کی ذمے داری قبول نہیں کی۔

ایک اور پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ 'ویب سائٹ ہیک کر لی گئی ہے ۔۔۔۔ یہ طالبان کی فتح ہے۔

طالبان ترجمان فوری ردعمل کے لیے دستیاب نہیں تھے۔

پولیس نے کسی بھی قسم کی پیچیدگیوں سے بچنے کے لیے ویب سائٹ کو بلاک کردیا ہے۔

بشیر نے بتایا کہ آئی ٹی کے ماہرین سائٹ کی بحالی کے سلسلے میں کام کررہے ہیں۔

دوسری جانب پولیس کے ترجمان نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ اس سلسلے میں تحقیقاتی عمل جاری ہے۔

ایک پولیس آفیشل نے اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے سائٹ ہیک کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کسی قسم کا حساس ڈیتا ضائع نہیں ہوا کیونکہ ویب سائٹ کو عام طور پر عوامی آگاہی کی مہم کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں