کوئٹہ: بلوچستان کےضلع خضدار میں چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے آٹھ سیکورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔

لیویز ذرائع کےمطابق اتوار کی صبح جدید اسلحہ سے لیس دہشت گردوں نے خضدار کے علاقے وڈھ کےقریب کوئٹہ - کراچی شاہراہ پر واقع چیک پوسٹ پر اچانک حملہ کر دیا۔

اچانک فائرنگ سے لیویز اہلکاروں کو سنبھلنے کا موقع نہیں ملا اور چھ اہلکار موقع پر ہی ہلاک جبکہ تین شدید زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو خضدار کے ضلعی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں مزید دو اہلکار زخموں کی تاب نہ لا سکے جبکہ ایک زخمی کی حالت تشویش ناک ہے۔

سیکریٹری داخلہ بلوچستان اکبر درانی نے واقعہ میں آٹھ اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کیلئے کارروائی شروع کردی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں