مردان: غیرت کے نام پر دو خواتین قتل

شائع May 26, 2014 اپ ڈیٹ May 26, 2014 01:13pm

مردان: مردان کے علاقے کٹلانگ میں غیرت کے نام پر دو خواتین کو قتل کر دیا گیا۔

کٹلانگ پولیس اسٹیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ مبینہ قاتلوں امجد علی اور ان کے بھائی محمد علی اپنے پڑوسی فلک ناز نامی شخص کے گھر میں داخل ہوئے اور فائرنگ کرکے اس کی بہو (این) کو قتل کر دیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم امجد نے اس واقعے سے چند گھنٹے قبل اپنی بیوی کو بھی قتل کر دیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ امجد کو شبہ تھا کہ اس کی بیوی کے قتل کی گئی (این) خاتون کے شوہر کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے۔

پولیس نے فلک ناز کی شکایت پر واقعے کی ایف آئی آر دونوں بھائیوں کے خلاف درج کر لی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026