• KHI: Sunny 16.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 10.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.1°C
  • KHI: Sunny 16.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 10.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.1°C

نواز شریف کا جامع مسجد دہلی کا وزٹ

شائع May 27, 2014

نئی دہلی: نریندر مودی کے حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے دہلی کے دورے پر آئے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف آج صبح ساڑھے آٹھ بجے جامع مسجد پہنچے، جہاں امام جامع مسجد دہلی سیّد بخاری نے ان کا استقبال کیا۔

نواز شریف نے سید بخاری کے ساتھ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم کے بیٹے حسین شریف اور پاکستانی وفد کے اراکین بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

ڈان نیوز ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف لال قلعہ دیکھنے بھی جائیں گے۔

آج دوپہر بارہ بجے کے بعد نواز شریف کی نریندر مودی کے ساتھ دوطرفہ ملاقات بھی ہوگی، جس میں پاک ہند تعلقات کو اس مقام سے ازسرِنو شروع کرنے پر غور کیا جائے گا، جس کا سلسلہ 1999ء میں منقطع ہوگیا تھا۔

ہندوستانی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ نواز شریف حضرت خواجہ نظام الدین اولیاءؒ کے مزار پر فاتحہ خوانی کے لیے جانا چاہتے تھے ، لیکن اس کا پروگرام اب تک طے نہیں ہوپایا ہے۔

نواز شریف اور ان کے وفد کی سیکیورٹی کے لیے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025