'شمالی وزیرستان کو الگ کرنے کی کوشش'

اپ ڈیٹ 27 مئ 2014
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان فائل فوٹو۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان فائل فوٹو۔۔۔۔

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان کے لوگوں اور وہاں کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ یوں محسوس ہو رہا ہے جیسے شمالی وزیرستان کو ملک سے الگ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی کے سربراہ نے کہا کہ حکومت مذاکرات کے معاملے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ آرمی چیف سے ملاقات کرکے شمالی وزیرستان میں بمباری روکنے کی اپیل کریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ ان کی زندگی میں مشرقی پاکستان علیحدہ ہوااور انہوں نے وہاں کے لوگوں میں احساس محرومی دیکھا تھا۔

سربراہ تحریک انصاف نے کہا کہ آج یہی حال بلوچستان کا ہے۔

عمران نے خان نے اپنی پریس کانفرنس میں چین کے ساتھ ہونے والے لاہور میٹرو ٹرین منصوبے کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

ان کا کہنا تھا جو منصوبہ سب سے زیادہ آبادی والے شہر کراچی میں آدھی قیمت پر بن رہا تھا شہباز شریف نے ایک ارب ساٹھ کروڑ روپے میں لاہور کے لیے منظور کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح سے چھوٹے صوبوں میں احساس محرومی بڑھ رہا ہے اور ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ جیسے صرف پنجاب ہی پاکستان ہے۔

عمران خان نے کہا کہ شمالی وزیرستان سے آنے والے لوگوں نے انہیں بتایا ہے کہ ایسا لگ رہا ہے جیسے وزیرستان کو علیحدہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

عمران خان نے ایک مرتبہ نواز حکومت پر الیکشن کے دوران دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے کو کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑی الیکشن دھاندلی مئی دوہزار تیرہ کے انتخابات میں ہوئی۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ جو جماعت مینار پاکستان، کراچی، کوئٹہ، اسلام آباد جیسے بڑے شہروں میں جلسہ نہیں کرسکی اس نے اتنے ووٹ کیسے حاصل کئے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Israr Muhammad May 27, 2014 11:11pm
‏ ایک‏ ‏فوجی‏ ‏‏سپاہ‏ ‏سلار‏ ‏شمالی‏ ‏وزیرستان‏ ‏میں‏‏ ‏موجود ‏ھے‏ ‏اور‏ ‏اپنے‏ ‏جوانوں‏ ‏کا‏ ‏حوصلہ‏ ‏بڑھا‏ ‏رہے‏ ‏ھیں‏ ‏دوسری‏ ‏طرف‏ ‏عمران‏ ‏اسکو‏ ‏پرائی‏ ‏جنگ‏ ‏کہہ‏ ‏کر‏ ‏کیا‏ ‏ثابت‏ ‏کرنا‏ ‏چاھتے‏ ‏ھیں‏ ‏عمران‏ ‏اپ‏ ‏کی‏ ‏حکومت‏‏ ‏فل‏حال‏ ‏ ‏کے‏ ‏پی‏ ‏کے‏ ‏میں‏ ‏تبدیلی‏ ‏مصروف‏ ‏ھے‏ ‏جب‏ ‏اس‏ ‏سے‏ ‏فارغ‏ ‏ھوجائے‏ ‏تو‏ ‏بعد‏میں ‏ترقی‏ ‏کی‏ ‏بات‏ ‏ھوگی‏ ‏دوسری‏ ‏اپ‏ ‏نے‏ ‏ٹرین‏ ‏کی‏ ‏بات‏ ‏کی‏ ‏ھے‏ ‏تو‏ ‏جناب‏ ‏اپ‏ ‏کو‏ ‏کس‏ ‏نے‏ ‏منع‏ ‏کیا‏ ‏ھے‏ ‏اگر‏ ‏دھرنوں‏ ‏اور‏ ‏دھاندلی‏ ‏سے‏ ‏فرصت‏ ‏ملے‏ ‏تو‏ ‏اپ‏ ‏ہیلی‏ ‏کاپٹر‏ ‏سروس‏‏ (‏کے‏ ‏پی‏)میں ‏شروع‏ ‏کریں‏ ‏اور‏ ‏نئے‏ ‏پاکستان‏ ‏کی‏ ‏شروعات‏ ‏کریں‏ ‏