• KHI: Partly Cloudy 25.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 22.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 20.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 25.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 22.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 20.6°C

باجوڑ ایجنسی: دہشت گرد حملے میں ایک اہلکار ہلاک

شائع May 31, 2014

باجوڑایجنسی: پاکستان کے قبائلی علاقے میں سات تحصیلوں پر مشتمل باجوڑ ایجنسی میں پاک افغان سرحد پر قائم پاکستانی چیک پوسٹ پر آج صبح افغان دہشت گردوں نے سرحد پار کرکے حملہ کردیا۔

ڈان نیوز ٹی وی نے سیکیورٹی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ دی ہے کہ دہشت گردوں کے حملے سے ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی سیکورٹی فورسز نے اس حملے کابھرپورجواب دیا۔ جوابی کارروائی میں چودہ دہشت گرد مارے گئے۔ جوابی کارروائی میں گن شپ ہیلی کاپٹروں نے بھی حصہ لیا۔

افغان حملہ آوروں میں سے کئی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 12 دسمبر 2025
کارٹون : 11 دسمبر 2025