• KHI: Partly Cloudy 22.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.9°C

گینگنم اسٹائل کی دو سال بعد بھی دھوم

شائع May 31, 2014

بچوں بڑوں سب کا پسندیدہ معروف گانا گینگنم اسٹائل دو برس بعد بھی انٹرنیٹ کی دنیا پر چھایا ہوا ہے۔

کورین گلوکار سائی کا جادوئی رقص اربوں افراد کو دیوانہ بنا گیا۔

سائی کے گینگنم اسٹائل نے سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو کا اعزاز حاصل کرلیا۔

کوئی اور ایسا گانا ہی نہیں جسے پسندیدگی کی یہ سند ملی ہو، کورین پاپ اسٹار سائی کا یہ گانا سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دو ارب ویوز حاصل کرچکا ہے جو میوزک انڈسٹری میں ایک نیا ریکارڈ ہے۔

سائی کے ہی ایک اور سانگ 'جنٹلمین' کو ایک دن میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو کا اعزاز حاصل ہے جسے تین کروڑ اسی لاکھ افراد نے ایک دن میں دیکھا۔

واضح رہے کہ گینگنم اسٹائل سال دو ہزار بارہ کا مقبول ترین گانا رہا ہے جس کی متعدد نقول بھی تیار کی گئیں۔

کارٹون

کارٹون : 12 دسمبر 2025
کارٹون : 11 دسمبر 2025