• KHI: Partly Cloudy 29.7°C
  • LHR: Clear 32.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 30.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 29.7°C
  • LHR: Clear 32.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 30.2°C

ہاکی ورلڈکپ، آسٹریلیا نے اسپین کو تین صفر سے شکست دیدی

شائع اپ ڈیٹ

نیدرلینڈ : ہالینڈ میں جاری عالمی ہاکی کپ کے تیسرے روز کھیلے گئے پہلے میچ میں دفاعی چیمپین آسٹریلیا نے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرتے ہوئے اسپین کو تین صفر سے شکست دے دی۔

ڈان نیوز کے مطابق ہاکی ورلڈ کپ میں دفاعی چیمپین آسٹریلیا کی بہترین کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔

پہلے میچ میں ملائیشیا کو چار صفر سے ہرانے والے کینگروز نے اسپین کی مضبوط ٹیم کو تین صفر سے زیر کرکے اپنے خطرناک عزائم کا اظہارکردیا۔

اسپین کے کمزور دفاع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیم آسٹریلیا کے ڈیون نے دوسرے ہی منٹ میں گول کرکے ٹیم کو برتری دلادی جس کے دسویں منٹ میں مارک نوولز نے گول کرکے برتری کو دو صفر کردیا۔

تیتیسویں منٹ میں کلیرن گوورز نے گول کرکے برتری کو تین صفر کردیا جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026