روس نے پاکستان پر سے ہتھیاروں کی پابندی اٹھا لی

شائع June 3, 2014
روسی ساختہ  فوجی ہیلی کاپٹر، رائ ایم آئی۔35، رائٹڑز فائل فوٹو۔۔۔
روسی ساختہ فوجی ہیلی کاپٹر، رائ ایم آئی۔35، رائٹڑز فائل فوٹو۔۔۔

ماسکو: روسی ادارے روسک کے سربراہ سرگئی کیمزو نے پیر کو کہا ہے کہ روس نے پاکستان کو اسلحہ کی فراہمی کی پابندی اٹھا لی ہے اور اسلام آباد کے ساتھ جنگی ہیلی کاپٹروں کی فراہمی پر مذاکرات کا انعقاد کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں ایم آئی۔35 ہیلی کاپٹروں کی فراہمی پر بات چیت ہو گی۔

روس طویل عرصے سے ہندوستان کو اسلحہ فراہم کر رہا ہے جو اس کا دنیا کا سب سے بڑا خریدار ہے۔

روس کا یہ اقدام نئی دہلی کی طرف سے اپنی مسلح افواج کو جدید بنانے کی کوشش میں اسرائیل، فرانس، برطانیہ اور امریکا کو ہتھیار خریدنے کے لیئے منتخب کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔

معروف روسی دفاعی مبصر پیول فیگنہالا کا کہنا ہے کہ پابندی اٹھانے کا اقدام روس کی ہتھیاروں کی فروخت کی پالیسی میں ایک بڑی تبدیلی کا اشارہ کر رہا ہے۔

انہوں نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ خطے میں روسی پالیسی میں یہ اہم تبدیلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اسلحہ کی فروخت سے اسلحے کے اہم خریدار ہندوستان کے ساتھ ہمارے تعلقات خراب ہو جائیں گے۔ اس سے ہندوستان کے ساتھ ہمارا تعاون خطرے میں پڑ جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 3 جولائی 2025
کارٹون : 2 جولائی 2025